مقبوضہ فلسطین کے شمال پر میزائل حملہ، صیہونیوں کی دوڑیں لگ گئیں
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں خطرے کی گھنٹی بجتے ہی صیہونیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔
المیادین نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے قصبے میرون پر میزائل حملے کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ نہ رکی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آئے گا، یو این عہدیدار
اسی دوران لبنانی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں بقاغ اور القصیر کراسنگ پر صیہونی حکومت کی ڈرون پروازوں کی اطلاع دی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے ” طوفان الاقصیٰ” آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی، لبنانی تحریک حزب اللہ نے شمال میں صیہونی فوجیوں کو انگیج رکھنے کے لیے مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے اندر صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھاری کارروائیاں کی ہیں تا کہ غزہ میں جاری مزاحمت پر جنگی دباؤ کو کم کیا جاسکے۔
اس سلسلے میں صہیونی ذرائع ابلاغ نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں اب بھی حزب اللہ کا قبضہ ہے اور صہیونی فوج اس علاقے میں بری طرح پھنس چکی ہے۔