مشرق وسطی

شام، دیرالزور میں امریکی فوجی بیرکوں پر میزائل حملہ

شیعہ نیوز  : شام کے مشرق میں امریکی فوجی اڈے پر نامعلوم افراد نے میزائل حملہ کیا ہے

المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں قابض امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دیرالزور میں واقع گیس فیلڈ کونیکو پر تعیینات امریکی فوج کے بیرکوں کو نامعلوم افراد نے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت آئینی ترمیم سے عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے، علامہ علی حسنین

امریکی فوج کی جانب سے حملوں میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

المیادین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ فوجی اڈے پر کم از کم چار میزائل داغے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق فوجی اڈے کے اندر سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اڈے کے اندر نصب امریکی ریڈار سسٹم تباہ ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی فوج نے میزائل حملوں کے جواب میں فرات کے مشرق میں سات قصبوں پر حملہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button