مشرق وسطی
شام میں امریکی فوجی چھاؤنی پر میزائلی حملہ
شیعہ نیوز:دیرالزور کے مضافاتی علاقے میں واقع "کونیکو گیس ” کمپنی کے قریب امریکی فوجی چھاؤنی کو کئی میزائیلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراق کے الانجاہ ٹی وی نے بھی خبر دی ہے کہ امریکی فوجی چھاؤنی پر حملے میں کئی امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال پہنچا دیا گیا ۔
دیرالزور میں امریکی میرین کا اصلی مرکز یہی چھاؤنی ہے جسے گذشتہ مہینوں میں بھی میزائلی اور مارٹر حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔
امریکی فوج اور اس سے وابستہ دہشتگرد عناصر ایک عرصے سے شمالی و مشرقی شام میں غیرقانونی طور پر موجود ہیں اور اس علاقے کا تیل لوٹنے کے ساتھ ہی مقامی افراد اور اس علاقے میں موجود شامی سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں بھی کرتے ہیں ۔ شام کے حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکیوں کے اقدامات غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔