مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
اسرائیل پر میزائل حملے، غزہ اور لبنان میں جشن
شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی جانب سے شہید اسماعیل ہنیہ اور سید حسن نصر اللہ کی شہادتوں کے انتقام میں اسرائیل پر وعد صادق 2 آپریشن کے عنوان سے کئی سو میزائلوں کے حملے پر غزہ اور لبنان میں جشن منایا گیا ہے۔ لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایران کے اسرائیل پر حملے کی خبر سامنے آنے کے بعد جشن منایا گیا اور آتش بازی کی گئی۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک برس سے اسرائیلی حملوں کی زد میں رہنے والے غزہ شہر میں بھی ایران کے تل ابیب پر میزائل حملوں پر جشن منایا گیا ہے۔