مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینیوں کے میزائلوں کاخوف، نیتن یاہو بنکر میں چُھپنے پر مجبور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ٹی وی چینلز نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کے روز غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمتی فورسز نے ایک میزائل داغا جو غزہ کی سرحد کی دوسری جانب عسقلان شہر میں گرا ہے۔

یہ میزائل اس وقت داغا گیا جب وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پارٹی انتخابات کے لیے عسقلان میں موجود تھے۔

فلسطینیوں کے میزائل حملے کے باعث نیتن یاھو بھی محفوظ مقام پرپناہ لینے پرمجبور ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی سے 12 کلومیٹر دور عسقلان پر میزائل فائر کیا گیا تھا تاہم آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام نے یہ میزائل گرایا تھا۔ غزہ کی پٹی کا علاقہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے زیرانتظام ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس میزائل حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

نیتن یاھو جمعرات کو لیکوڈ پارٹی کی قیادت کے لیے داخلی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

چینلزنےاطلاع دی ہے کہ میزائل فائرکرنےاور سائرن بجنے کے بعد نیتن یاہو کو بم پروف بنکرمیں منتقل کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button