مشرق وسطی

اسنیپ بیک کا غلط استعمال کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے گا، عباس عراقچی

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تاکید کی ہے کہ ہم نے JCPOA کے تمام دستخط کنندگان کو متنبہ کیا ہے کہ ( Snapback میکانزم کے غلط استعمال کے ناخواستہ نتائج برآمد ہوں گے۔ جو نہ صرف اس معاہدے میں یورپ کے کردار کے خاتمے کی نشانی ہوں گے بلکہ اس سے کشیدگی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

سید عباس عراقچی نے سوشل نیٹ ورک X پر لکھا کہ ایران نے واضح طور پر اپنا موقف بیان کیا ہے اور ہم نے JCPOA پر دستخط کرنے والے تمام ممالک کو باضابطہ طور پر متنبہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی قیدی کی رہائی مستقل جنگ بندی کا پیش خیمہ ہے، حماس کے ترجمان

عراقچی نے مزید کہا کہ 3 یورپی ممالک (E3) کو اپنے آپ سے پوچھنا چاہیے کہ معاملات تعطل تک کیسے پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے ساتھ حالیہ مشاورت کے بعد، ہم نے پیرس، برلن اور لندن کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔ اس اقدام کے نتیجے میں نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ابتدائی بات چیت ہوئی – ایک نازک لیکن امید افزا آغاز۔ تاہم، وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس نازک موڑ پر طرفین کا ردعمل ایران – یورپ تعلقات کے مستقبل کو اتنی گہرائی سے تشکیل دے گا جس کا لوگ تصور بھی نہیں کررہے۔ ایران نیا باب شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے یورپی شراکت دار بھی ایسا ہی چاہتے ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button