پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کرُم کشیدگی، ایم این اے انجینئر حمید حسین کی نئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ سید شہاب علی شاہ سےملاقات

ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب نے چیف سیکرٹری کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

شیعہ نیوز : ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب کی نئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ سید شہاب علی شاہ سے انکے آفس میں ملاقات۔

☆ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب نے چیف سیکرٹری کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

☆اس موقع پر ضلع کرم کے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

☆ایم این اے حمید حسین نے کہا کہ پچھلے پانچ مہینوں سے پارہ چنار کے محاصرے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کی وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمی حافظ شیخ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ) سے ملاقات

☆لوئرکرم میں ٹل پارہ چنار مین شاہراہ پر پے در پے دہشتگردی کے واقعات حکومتی و ریاستی عملداری پر سوالیہ نشان ہے۔

☆دونوں شخصیات کی جانب سے لوئرکرم میں دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا گیا۔

☆جبکہ ٹل پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

☆ایم این اے حمید حسین نے چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا کہ پارہ چنار کی تاجر برادری اور ٹرک ملکان کے نقصانات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button