پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کے ظالمانہ اور غیر انسانی ہتھکنڈوں کے خلاف آج دنیا بھر میں نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں، کشمیریوں کے عزم آزادی کو کچلنے کے لیے بھارت میں ریاستی اداروں کا کردار ہمیشہ مجرمانہ رہا ہے۔ خطہ کشمیر کو عقوبت خانے میں تبدیل کرکے کشمیری عوام کی آزادی کی خواہش کو دبایا نہیں جا سکتا۔ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور آزادی پسند عوام اپنے حقوق کے لیے جس جذبے اور حوصلے کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہیں، وہ لائق ستائش ہے۔ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتا ہوں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button