مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں صیہونی جرائم پر اسلامی ملکوں کی خاموشی پر کڑی تنقید، محمدعلی الحوثی

شیعہ نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے غاصب صیہونی حکومت کے لئے جاری امریکی حمایت اور صیہونی جرائم پر اسلامی ملکوں کی خاموشی پر کڑی تنقید کی ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اپنے تازہ انٹرویو میں جنگ غزہ کے بارے میں عرب ملکوں کی پالیسی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ آج تک عرب و اسلامی ملکوں نے غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کی کھل کر مذمت نہیں کی ہے۔

انہوں نے عرب ملکوں کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیائے عرب کے ہوائي اڈوں سے اسرائيل کی مدد سے متعلق پروازیں اور یا صیہونی حکومت کے لئے اسلحہ منتقل نہ ہونے دیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی فوج بربریت جاری، مزید 84 فلسطینی روزہ دار شہید

محمدعلی الحوثی نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے سلسلے میں یمن کا موقف ایک دینی اور اعتقادی ہے اور سیاسی محرکات کا حامل نہیں ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ ہم، غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے کے علاوہ دشمن صیہونی حکومت اور اس کے حامی امریکہ و برطانیہ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے امریکہ و برطانیہ کو خاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ارتکاب کر کے ہرگز فتح حاصل نہیں کی جا سکتی۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد یمن نے اسرائیل کا سمندری محاصرہ کر رکھا ہے اور اب تک یمنی افواج نے بحیرہ احمر اور باب المندب میں متعدد اسرائیلی بحری جہازوں کے ساتھ ہی، ان بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یمنی فوج نے اعلان کر رکھا ہے کہ جب تک غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری رہیں گے، اس وقت تک بحیرہ احمر میں ہر اس بحری جہاز پر حملہ جاری رہے گا جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے کی کوشش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button