پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

معروف شاعر محسن نقوی شہید کی 25ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جارہی ہے

یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگا ؟ ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخرو کرکے! معروف شاعر محسن نقوی شہید کی 25ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جارہی ہے ۔ شہید کے قاتل تاحال آزاد اور اہل خانہ ریاست سے انصاف کے منتظر ہیں ۔

شہید محسن نقوی کی 25 ویں برسی کے سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں شہید محسن نقوی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، محسن نقوی پنجاب کے شہرڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھتے تھے۔

شہیدمحسن نقوی کا اصل نام غلام عباس جبکہ قلمی نام محسن تھا۔ ان کےمعروف ترین مجموعہ کلام میں بند قبا، برگ صحرا، فرات فکر، ریزہ حرف، خیمہ جاں، رخت شب اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

شہید محسن نقوی سابق وزیر اعظم محترمہ بےنظیر بھٹو کے مشیر بھی رہےانہیں 15 جنوری 1996 کوسعودی نوازکالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے تکفیری دہشت گردوں نے مون لائٹ مارکیٹ لاہور میںفائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

شہید محسن نقوی کے آخری لمحات میں کہے گئے یادگار اشعار!

لے زندگی کا خمس علیؑ کے غلام سے
اے موت! آ ضرور مگر احترام سے
عاشق ہوں گر ذرا بھی اذیت ہوئی مجھے
شکوہ کروں گا تیرا میں اپنے امام ؑ سے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button