پاکستانی شیعہ خبریں

قائد شہید علامہ عارف الحسینیؒ کے ساتھی مولانا جعفر خوارزمی انتقال کرگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے ساتھی جنرل تصور کے فرزند اور ڈاکٹر شھید محمد علی نقوی ؒکے بہنوئی مولانا جعفر خوارزمی انتقال فرماگئے۔

مرحوم مولانا جعفر حسین خوارزمی نےاعلی دینی تعلیم ایران کے شہر خوانسار اور قُم المقدسہ سےحاصل کی۔

مرحوم مدرسہ جامعہ الرضا ؑ اسلام آباد میں خدمات انجام دیتے رہے ۔اسی کے علاوہ ’’ ماوا فاونڈیشن‘‘ جو ایک ویلفیئر ادارہ ہے میں بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اب ہم گورنر ہاؤس، سی ایم ہاؤس یا ایوان صدر کا نہیں بلکہ راولپنڈی کا رخ کریں گے

مولانا مرحوم جعفر حسین خوارزمی گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں گرفتار تھےاور آج اسلام آباد میں خالق حقیقی سے جاملے۔

مرحوم مولانا جعفر حسین خوارزمی کیلئے سورہ فاتحہ کی التماس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button