پاکستانی شیعہ خبریں

مولانا رئیس کو رہا نہ کیا تو جی بی میں احتجاجی مظاہرے کریں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین جی بی کے سیکرٹری جنرل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مولانا سلطان رئیس جی بی کے حقوق کی ایک توانا آواز ہیں، ان کی گرفتاری حقوق کی آواز کو دبانے کی سازش ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء و ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس کو ذاتی عناد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے، اگر انہیں فوری رہا نہ کیا گیا تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا سلطان رئیس جی بی کے حقوق کی ایک توانا آواز ہیں، ان کی گرفتاری حقوق کی آواز کو دبانے کی سازش ہے، ہم کسی بھی صورت میں ان کی گرفتاری کے عمل کو برداشت نہیں کریں گے، پورے خطے کے عوام میں اضطراب پایا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں حالات سنگین ہونے سے قبل سلطان رئیس کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدالت سے انصاف پر مبنی فیصلے کی توقع رکھتے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوئے تو عوام مشتعل ہو سکتے ہیں، جھوٹی ایف آئی آر کے ذریعے کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، ہم امن پسند ہیں، ہماری جدوجہد بھی پرامن ہے، ہمیں حالات خراب کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button