پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم داعش کے سرغنہ مولوی عبد العزیز کا وزیر داخلہ سید محسن نقوی کو شیعہ قرار دیکر برطرف کرنے کا مطالبہ

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش پاکستان کا نام نہاد امیر لعین ملا عبد العزیز ، لال مسجد میں سرعام ہتھیاروں کے ساتھ شیعہ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اور نفرت آمیز تقاریر کر رہا ہے۔

شیعہ نیوز : جناب محترم چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ عاصم منیر صاحب پہاڑوں پر خوارج ڈھونڈنے کی بجائے ایک نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز المعروف برقع والی سرکار خارجی پر بھی ہو جائے گود میں اسلحہ رکھ کروفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی بکواس کررہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد کی مسجد ضرار لال مسجد کے خطیب اور دہشت گردوں کے سرغنہ مولوی عبد العزیز عرف برقع پوش مفرور کی ایک اور انتہائی خطرناک اور نفرت انگیز ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش پاکستان کا نام نہاد امیر لعین ملا عبد العزیز ، لال مسجد میں سرعام ہتھیاروں کے ساتھ شیعہ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اور نفرت آمیز تقاریر کر رہا ہے۔

ماضی میں، یہ شخص متعدد حاضر سروس فوجیوں پر حملوں اور مسلح جھڑپوں میں ملوث رہا ہے۔ وہ سرکاری اداروں کو خودکش حملوں کی دھمکیاں دیتا رہا ہے، لیکن اس کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ جب تک لال مسجد، جو انتشار اور فساد کا مرکز بن چکی ہے، ہمیشہ کے لیے ختم نہیں کی جاتی، پاراچنار جیسے سانحات بار بار رونما ہوتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سید مقاومت کے دیرینہ ساتھی شہید سید ہاشم صفی الدین کو سپردخاک کردیا گیا

مولوی عبد العزیز نے کھلے عام وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی جو کہ مکتب تشیع سے تعلق رکھتے ہیں کی حکومت سے فوری برطرفی کامطالبہ کیا اور کسی اہل سنت شخص کی اس منصب پر تقرری کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس نے کہا ہے کہ شیعہ محسن نقوی معاملات کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

قرآن و سنت کے مطابق بھی پاکستان میں اہل سنت اکثریت میں ہیں لہذایہ وہاں وزیر داخلہ نہیں بن سکتے ، لہذا انہیں اس منصب سے ہٹایا جائے اور کسی نیک و صالح سنی کو وزیر داخلہ بنایا جائے ۔

حکومت وقت خصوصاً آرمی چیف محسن نقوی صاحب اس شرانگیزی کا فوری نوٹس لیں اور دہشت گردی کے اڈے لال مسجد اور اس کے سرغنہ مولوی عبدالعزیز کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button