دنیاہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں انسانی المیہ کو روکنے کے لیے فوری طور پر مؤثر اقدام کیا جائے، 100 سے زیادہ عالمی اداروں کی اپیل

شیعہ نیوز: انسانی حقوق اور امدادی کارروائیوں کے شعبوں میں مصروف 100 سے زیادہ عالمی اداروں نے غزہ پٹی میں ابتر انسانی صورت حال کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان عالمی اداروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے دنیا بھر کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ غزہ پٹی میں فوری، مستقل اور مکمل جنگ بندی اور امدادی سامان کی ہنگامی طور پر ترسیل کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے کوشش کریں۔

اس بیان میں آیا ہے کہ جبکہ ہزاروں ٹن غذا، پانی اور طبی سامان غزہ کی سرحدوں کے باہر تیار رکھا ہوا ہے، غزہ کے عوام اجتماعی طور پر قحط کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اہم سرحدوں پر واقع ہونے کے باوجود گلگت بلتستان تمام آئینی حقوق سے محروم ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

ان اداروں نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت ان امدادی سامان اور ابتدائی ضروریات زندگی کو غزہ پہنچنے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے اور اس پٹی کو افرا تفری، بھوک اور موت کے بیچ لٹکائے ہوئے ہے۔

اس بیان میں دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ سرکاری کاغذبازیوں کو ختم غزہ کی سرحدی گزرگاہوں کو کھولا جائے اور رکاوٹوں کو دور کرکے بھوک کے شکار تمام فلسطینیوں تک امداد کی ترسیل کی ضمانت فراہم کی جائے۔

ان امدادی اور انسانی حقوق کے اداروں نے صیہونی فوج کے ہاتھوں امدادی سامان کی تقسیم کے سفاکانہ سسٹم کو ناقابل بھروسہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

اس بیان میں دنیا بھر کی حکومتوں سے اپیل کی گئی ہے کہ صیہونی حکومت کی ہتھیاروں تک رسائی کو بھی فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button