مشرق وسطی

حوزہ علمیہ قم کے 100 سے زائد ممتاز اساتذہ کا رہبر انقلاب کی حمایت میں تاریخی بیان

شیعہ نیوز: حوزہ علمیہ قم کے 100 سے زائد ممتاز اساتذہ نے رہبر معظم کی شان میں گستاخی پر ولایت فقیہ کے ساتھ یکجہتی اور وفاداری کا عہد کرتے ہوئے متحد ہوکر عالمی استکبار سے مقابلے کا عزم ظاہر کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اور صہیونی حکام کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی شان میں گستاخی اور ان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کے بعد حوزہ علمیہ قم کے 102 ممتاز اساتذہ نے مشترکہ بیان میں رہبر معظم کے ساتھ یکجہتی اور وفاداری کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ کے بیان کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں، درود ہو حضرت محمد ﷺ اور ان کے پاک اہل بیت پر، اور قیامت تک اللہ کی لعنت ہو ان کے دشمنوں پر۔

محترم و مکرم اساتذہ کرام!

السلام علیکم و رحمۃ اللہ

اہل بیتِ رسولؐ کی سوگواری کے ایام اور ملک کے مجاہدین، سائنسدانوں اور عزیز ہم وطنوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔

ہم، حوزہ علمیہ قم کے دروس خارج اور اعلی سطوح کے اساتذہ اعلان کرتے ہیں کہ امام امت کی مقدس ذات کی کسی بھی قسم کی اہانت یا حملے کا جواب ہم اپنی جان، اپنی زبان اور عظیم فکری و تہذیبی جدوجہد کے ذریعے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں فلسطینی مجاہدین کا مہلک حملہ: اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقات جاری

ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران جو شیعی فقہ کی براہ راست عملی تصویر کے طور پر دنیا کے سامنے آیا ہے، نے یہ ثابت کیا ہے کہ بندگی خدا اور مادی و روحانی ترقی ساتھ ساتھ ممکن ہے۔

یہ نظام علم، ٹیکنالوجی، سماجی و اقتصادی ترقی اور عدل کے سایے میں ایک قابل انکار حقیقت بن چکا ہے۔ یہی اسلامی جمہوری نظام جس کی بنیاد امام خمینیؒ نے تقویٰ اور رضائے الٰہی پر رکھی تھی، آج اس مقام پر ہے کہ عالمی استکبار کے مقابل کھڑا ہے، امت اسلامی کی قیادت سنبھالے ہوئے ہے اور دنیا کے تمام حریت پسندوں اور مظلوموں کی نمائندگی کررہا ہے۔

اسی بنا پر آج عالمی استکبار اور صہیونیت اس ترقی کو روکنے کے لیے متحد ہوچکے ہیں۔ دشمن نے گمان کیا تھا کہ راتوں رات ایران کا عسکری ڈھانچہ تباہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے جواب میں نظام ولایت کی برکت سے اسلامی جمہوری ایران نے صہیونی حکومت پر تاریخ کا سب سے شدید حملہ کرکے دنیا کو حیرت زدہ کردیا۔

یہی وہ ملک ہے جس نے صبح صہیونیت کو نشانہ بنایا اور رات کو امریکی استکبار پر وار کیا۔ یوں اس سال کا حج مسلمین "رمیِ جمراتِ استکبار” میں بدل گیا، جس نے علاقائی و عالمی شیطانوں کو نشانہ بنایا۔

لشکر حق کے سپاہیوں اور حزب‌الله نے دور غیبت کبری میں حضرت ولی‌عصر (عج) کے سائے میں اور حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای (دام ظلہ) کی قیادت اور رہبری میں عالمی استکبار کے خلاف فتح عظیم حاصل کی اور طاغوت اور ابلیسی نظام پر سخت ترین ضربت لگائی۔ آج اسرائیل کے ساتھ جنگ عالمی اسلام کی عالم کفر کے خلاف جنگ میں بدل چکی ہے۔

ایسے میں، کمزور و ناتواں دشمن جو اسلامی جمہوریہ ایران کے تابڑ توڑ حملوں سے حیرت میں مبتلا تھا، آخرکار جمهوری اسلامی کے خیمے کے مرکزی ستون یعنی حضرت آیت‌الله العظمی خامنه‌ای (دام ظله العالی) کو دھمکیوں کا نشانہ بنانے لگا۔ دشمن اس بات سے غافل ہے کہ اس کے نتیجے میں ان کو فقہا اور حوزہ ہائے علمیہ کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے کو ملے گا جو طاغوت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

مراجع کرام کی حمایت، اساتذہ کرام کی میدان میں موجودگی اور رہبر انقلاب کے حق میں روشن اور واضح موقف نے طاغوتی طاقتوں کو حواس باختہ کردیا ہے جبکہ محبانِ اہل بیتؑ، امت مسلمہ، مستضعفین جہاں اور ولایت کے ماننے والوں کے دلوں کو خوشی سے سرشار کردیا ہے۔

مراجع عظام اور اساتذۂ بزرگ کی اقتداء و پیروی میں ہم بھی اعلان کرتے ہیں کہ امام امت کی مقدس ذات پر کسی بھی قسم کا حملہ یا ان کی اہانت ہو جائے تو ہم میدان جہاد میں اس کا جواب دیں گے اور رہبر معظم پر اپنا سب کچھ قربان کردیں گے۔

ہم بارگاہِ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ ولی امر مسلمین، حضرت آیت‌الله العظمی خامنه‌ای (دامت برکاته) کو امام عصر (عج) کی خاص توجہات کے زیر سایہ عافیت، سلامت، عزت و قدرت عطا فرمائے؛ مراجع کرام اور اساتذہ بزرگوار کی عمر دراز اور با برکت ہو اور اسلامی جمہوریہ ایران کو روز بروز عظمت، کامیابی اور رفعت عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button