غزہ میں 12,000 سے زیادہ لوگوں کو طبی انخلاء کی فوری ضرورت ہے، ڈبلیو ایچ او
شیعہ نیوز: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا ہےکہ "غزہ میں اب بھی 12,000 سے زیادہ لوگوں کو طبی انخلاء کی ضرورت ہے”۔
انہوں نے بدھ کی شام فلسطینی انفارمیشن سینٹر کی طرف سے موصول ہونے والے ایک بیان میں مزید کہا کہ ’’ہم اسرائیل سے طبی انخلاء کے لیے منظوری کی شرح بڑھانے کے لیے زور دیتے رہتے ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں : گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری، عرب دنیا میں کھلبلی مچ گئی
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ نے آج جمعرات کو کہا کہ غزہ کے ہسپتال مسلسل اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں موت کے جال بن چکے ہیں۔
’انروا‘ نے کہا کہ "قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہے ہیں اور بچے سردی سے مر رہے ہیں”۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ بھوک غزہ کی پٹی میں لوگوں کی جان لے رہی ہے، کیونکہ قابض افواج کی طرف سے انسانی امداد کے داخلے پر عائد پابندیوں کی وجہ سے خوراک کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔