اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

رواں سال ساڑھے 500 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت کا انکشاف

شیعہ نیوز: ملک میں رواں سال 24 ہزار سے زائد آپریشنز کے دوران سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اب تک 550 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاک فوج نے اس سال منظم اور جامع منصوبہ بندی کے ساتھ کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے فیصلہ کن مرحلے کا آغاز کیا۔

خصوصی رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں ہلاک کیے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد پچھلے 6 سال میں سب سے زیادہ ہے، صرف 2022 میں 400 کے قریب دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائيلی حکومت کے غیر انسانی جرائم کی ماہیت داعشی ہے، امیرعبداللہیان

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کا مرکزی ہدف تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن آرمی جیسے دیگر دہشت گرد گروہ ہیں، جو افغانستان کی سرزمین سے مکمل مدد کے ساتھ پاکستان پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

پاکستان آرمی کی ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور تیز تر کارروائیوں کی بدولت دہشت گرد شدید بوکھلاہٹ اور مایوسی کا شکار ہیں۔

پاکستان آرمی نے افغانستان کے آلہ کار دہشت گرد گروہوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور دہشت گردی کے ہر حملے کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button