دنیا

غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک سو سے زائد کارکن جاں بحق

شیعہ نیوز:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش نے کہا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کے دوران اس بین الاقوامی ادارے نے اپنے ایک سو ایک ساتھیوں کو کھو دیا ہے۔ واضح رہے کہ اپنے دفاع کی آڑ میں مغرب کی طرف سے صیہونی حکومت کی حمایت فلسطینی عورتوں اور بچوں کے بے رحمانہ قتل عام کا جواز اور سبب بنی ہے۔ غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے اب تک گیارہ ہزار دو سو آٹھ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں چار ہزار پانچ سو چھ بچے، تین ہزار ستائیس عورتیں اور چھ سو اٹھتر بوڑھے افراد شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button