
یمن کے مختلف شہروں میں فوجی تنصیبات پر مزید امریکی حملے
شیعہ نیوز: ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوج نے یمن کے مختلف شہروں پر دوبارہ حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کو علی الصبح امریکی فوج نے یمن کے مختلف شہروں میں تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔
رائٹرز نے امریکی امریکی اعلی عہدایداروں کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فوج نے یمن میں بعض اہداف پر جدید حملے کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عسقلان کے نزدیک اسرائیلی فوج کی کشتی کو مشکوک حادثہ، 7 زخمی
یمنی ذرائع کے مطابق تازہ ہونے والے حملوں میں صنعاء، الحدیدہ، تعز، ذمار اور صعدہ میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی ذریعے نے الجزیرہ کو بتایا کہ امریکی فوج نے رات کے آخری پہر صنعاء کے مختلف مقامات پر حملہ کیا ہے۔ امریکی فوج نے یمنی فوج کے زیراستعمال فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی فوج کے مطابق ان تنصیبات سے امریکی فوج کو خطرہ لاحق تھا۔ امریکی عہدیدار نے حملوں کو امریکی فوج کا اپنا دفاع قرار دیا۔