
مراکش کا اعلیٰ سطحی وفد فروری کے آخر میں اسرائیل کا دورہ کرے گا
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مراکش کا اعلیٰ اختیاراتی وفد فروری کے آخری ہفتے اسرائیل کا دورہ کرے گا۔ تاہم یہ دورہ اسرائیل میں کرونا کیسز میں کمی کی صورت میں ہوگا۔ اگر اسرائیل میں کرونا کی وبا بدستور موجود رہی تو مراکشی وفد اسرائیل نہیں آئے گا۔
اسرائیلی اخبار ‘یروشلم پوسٹ’ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر میئر بن شبات اور مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریطہ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہ نمائوں نے پانی، توانائی، سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اخبار کے مطابق اسرائیل میں کروبا وبا کے کیسوں کی وجہ مراکشی حکومت کا وفد اسرائیل نہیں آسکا ہے۔ دونوں ملکوںکے درمیان ٹیلیفون پر مزید رابطے ہوں گے اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اخبار کے مطابق اسرائیلی اور مراکشی عہدیداروں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہ نمائوںنے باور کرایا کہ تل ابیب اور رباط کے درمیان تعلقات خطے میں تعاون کو تبدیل کردیں گے۔