
موصل میں داعش کا حملہ ناکام، حشدالشعبی کا دفاعِ وطن کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے موصل کے جنوب میں داعش دہشت گرد تنظیم کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد عناصر جنوب موصل میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن حشد الشعبی کے اہلکاروں نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔
عراق کی مسلح افواج کے ہمراہ حشد الشعبی نے عراق میں امن و ثبات کے قیام کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
دوسری طرف عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی پوری قوت اور استحکام کے ساتھ موجودہ شکل میں ہی باقی رہے گی۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہےکہ اس عوامی رضا کار فورس کے کمانڈروں، ڈائریکٹروں اور سینیئر افسران کی ایک ہنگامی میٹنگ میں ان حالات کا جائزہ لیا گیا جن میں جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کی شہادت واقع ہوئی۔
اس بیان کے مطابق میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ حشد الشعبی کو اسی شکل میں پوری قوت اور استحکام کے ساتھ باقی رکھا جائے گا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ابو مہدی المہندس اور شہید جنرل قاسم سلیمانی، اور دیگر شہدائے استقامت کی شہادت اس فورس کے مجاہدین کے ثبات قدم اور پائیداری کا محرک ہے۔