دنیا

ماسکو حملہ، تکفیری دہشت گروہ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

شیعہ نیوز: تکفیری دہشت گروہ داعش نے گذشتہ روز ماسکو میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

رائٹرز نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش نے گذشتہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونےوالے بم دھماکوں اور دہشت گردانہ حملوں کی ذم داری قبول کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے سامنے ٹھوس مؤقف اختیار کریں، بائیڈن سے سابق امریکی حکام کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے دن ماسکو کنسرٹ ہال پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ روسی سیکورٹی اداروں کے مطابق واقعے میں 64 ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

روسی سیکورٹی فورسز کے مطابق تین نقاب پوش افراد نے کنسرٹ ہال میں خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ہال میں موجود افراد کی بڑی تعداد ہلاک یا زخمی ہوگئی۔

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے امریکی بیان کے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ اگر واشنگٹن کے پاس حملے کے بارے میں معلومات ہیں تو فوری طور پر ہمیں آگاہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button