دنیا

ماسکو کو مختلف نوعیت کے دشمنوں کا سامنا ہے: میدودف

شیعہ نیوز:دیمیتری میدودف نے کہا کہ روس کے خلاف اس اتحاد میں امریکہ، یورپ اور یوکرین کے نئو نازی بھی شامل ہیں اور پچاس مختلف ممالک کی سفید فام نسل پرست اقلیتیں بھی۔
گذشتہ ہفتے منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ یوکرینی فوج ماسکو کے خلاف داعش کے دہشت گردوں کو بھی استعمال کر رہی ہے۔ اس سے قبل ماسکو کی غیرملکی انٹیلی جنس نے بھی اعلان کیا تھا کہ امریکہ روس سے مقابلے کے لئے دہشت گردوں کو بھرتی کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی عہدے داروں نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر روس کو یوکرین میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
واشنگٹن دسیوں ارب ڈالر اور مختلف نوعیت کے جدید ہتھیار زیلینسکی کے حوالے کرکے اس جنگ کی آگ کو مزید بھڑکا رہا ہے۔ امریکہ کی اس پالیسی کے نتیجے میں سب سے زیادہ یوکرین کے عوام ہی متاثر ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button