مشرق وسطی

اسرائیل پر عصائے موسی کی کاری ضرب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مشہور ہیکر گروپ”عصائے موسیٰ ” نے تین صیہونی فوجی اہلکاروں کے ٹیلی فون نمبر شائع کر دیئے۔

حال ہی میں صیہونی حکومت کے بجلی کے نیٹ ورک کی کامیاب ہیکنگ کا اعلان کرنے والے "عصائے موسیٰ ” گروپ نے تین صیہونی فوجی اہلکاروں کی معلومات کو ہیک کرنے کا اعلان کیا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، "عصائے موسی” نامی ہیکنگ گروپ نے آج بدھ کی شام تین صیہونی فوجی اہلکاروں کے ٹیلی فون نمبر شائع کیے اور مقبوضہ علاقوں میں الارم ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کی۔

ایک ویڈیو میں ہیکر گروپ نے اسرائیلی فوج کے سابق ترجمان، مقبوضہ علاقوں میں شمالی محاذ کے سابق کمانڈر اور اسرائیلی جاسوس ایجنسی (موساد) کے ایم آئی اے یونٹ کے سابق سربراہ کے ٹیلی فون نمبر تک رسائی حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button