مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شمالی عراق میں موساد کے جاسوسی کے اڈے پر حملہ

شیعہ نیوز: شمالی عراق میں اسرائيلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک ٹھکانے پر نا معلوم افراد نے حملہ کیا ہے ۔

عراق کے صابرین نیوز چینل اور ” الاعلام المقاوم ” سنٹر نے منگل کی رات ایک سیکوریٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ نا معلوم افراد نے موساد کے ایک اڈے پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں کئي اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔ ذرائع نے اس حملے کی تفصیلات نہيں بتائی ہے تاہم یہ کہا ہے کہ اس آپریشن کی تفصیلات بہت جلد منظر عام پر لائي جائيں گی ۔

عراقی کردستان ان علاقوں میں شامل ہے جہاں کے بارے میں یہ رپورٹيں ملتی رہی ہیں کہ وہاں صیہونی عناصر سرگرم ہیں ۔

شمالی عراق میں اسرائيلی جاسوسی کے اڈے پر حملے کی خبر ایسی حالت میں موصول ہو رہی ہے جب متحدہ عرب امارات کے قریب اسرائيل کے ایک تجارتی بحری جہاز پر بھی حملے کی خبر ہے ۔

ہائپریون نامی اسرائیلی بحری جہاز کے مالک کا نام اونگار ہے جنہیں اسرائيلی میڈیا میں جہازرانی کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور وہ اسرائيلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن کے قریبی دوست کہے جاتے ہیں ۔

فجیرہ کے قریب اس اسرائيلی کشتی پر خبروں کے مطابق راکٹ سے حملہ کیا جانے کا دعوی کیا گيا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button