مشرق وسطی

موصل: داعشی دہشت گردوں کے بم دھماکوں میں دو عراقی فوجی جانبحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے جنوب مشرقی شہرموصل میں داعشی دہشت گردوں کے متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم دو عراقی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

عراق کے ایک سیکیورٹی ذرائع نے تبایا کہ موصل میں منگل کے روز ہونے والے زور دار دھماکوں سے شہر لرز اٹھا۔

یہ دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دوسری طرف عراق میں حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

منگل کو بھی سابق وزیر اعظم کو وزرات عظمٰی کے لیے نامزد کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے سڑکیں بلاک کرکے احتجاج کیا اور سابق وزیراعظم کوبھی موجودہ حکمراں طبقے کا حصہ قرار دیا۔

عراق کے شہروں الناصریہ، الدیوانیہ، الحلہ، الکوت اور جنوبی نجف میں سرکاری ملازمین کو دفاتر میں جانے سے روکنے کے لیے ہڑتال اور احتجاج کیا گیا۔ تجارتی اور تعلیمی سرگرمیاں بھی بند رہیں۔

خیال رہے کہ عراق کے مختلف شہروں میں گذشتہ دو ماہ سے احتجاج جاری ہے۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران شہریوں کے اغواء اور قتل کے واقعات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button