پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مادرِ حضرت ابوالفضل العباس ؑ بی بی ام البنین (س)کے یوم وفات پر مسلمان سوگوار

مادرِشہنشاہ ِ وفاَ حضرت ابوالفضل العباس ؑ بی بی ام البنین(س) کے یوم وفات پر شیعہ مسلمان سوگوار، دنیا بھر کی طرح پاکستان بھرمیں عزاداری کے اجتماعا ت جاری۔

حضرت عباس علمدار ع کی والدہ گرامی بی بی ام البنین حضرت فاطمہ کلابیہ س کے یوم رحلت کی مناسبت سے دنیا بھر میں عزاداری کے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں۔

پاکستان بھر میں شیعہ مومنین کی ماتمی انجمنوں کی جانب سے مجالس و ماتمداری برپا کی جارہی ہیں۔شب رحلت بروز منگل سے عزاداری کے سلسلے کا آغاز ہوا ہے جو آج بدھ کے دن بھی جاری ہے۔

خطباءو ذاکرین مادر شہنشاہ وفا کےفضائل ومناقب اور ان کی قربانیاں بیان کررہے ہیں ، واضح رہے کہ بی بی ام البنین مولائے کائنات علی المرتضیٰ ؑ کی دوسری اہلیہ تھیں جن سے آپ نے جناب فاطمہ زہرا ؑ کی شہادت کے بعد عقد کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button