پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ جبری لاپتہ جوان اظہر حسین کی والدہ بیٹے کے انتظار میں دنیا سے چل بسیں

شیعہ جبری لاپتہ جوان "اظہر حسین" کی والدہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے مرحومہ کی نماز جنازہ آج 16مئی 2025 کو بعد نماز مغرب مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ ۱ میں ادا کی جائے گی

شیعہ نیوز: ایک اور ماں اپنے جبری لاپتہ جوان بیٹے کا انتظار کرتے کرتے اس دنیا سے چلی گئی لیکن آٹھ برس سے اس ماں کی منتظر آنکھیں آخری وقت تک اپنے بیٹے کا دیدار بھی نہ کر سکیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون اس کے باوجود جبری طور پر لاپتہ کرنے والے ظالموں کو  اظہر حسین اور انکی بوڑھی منتظر والدہ پر زرا بھی ترس نہ آیا۔

یاد رہے کہ شہریوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنا اور انہیں عدالت کے سامنے پیش نہ کرنا آئین و قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جبکہ یہ عمل آئین پاکستان سے غداری کے زمرے میں بھی آتا ہے۔ لہذا ایسے افراد و ادارے جو خود کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دن آئے گا جب ہم صہیونی حکومت کے ظلم و بربریت کو پاش پاش ہوتا دیکھیں گے

شیعہ جبری لاپتہ جوان "اظہر حسین” کی والدہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے مرحومہ کی نماز جنازہ آج 16مئی 2025 کو بعد نماز مغرب مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ ۱ میں ادا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button