مشرق وسطی
حکومتی پابندیوں کے باوجود بحرین میں عزاداری+تصویریں
بحرینی الخلیفہ حکومت کی جانب سے مجلس و جلوس عزاء پر پابندی کے باوجود سینکڑوں کی تعداد میں بحرینی شیعہ مسلمانوں نے مجلس امام حسین علیہ السلام منعقد کئے۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کے المصلاح کے علاقے میں سینکڑوں کی تعداد میں عزاداران سید شہداء ع نے حکومتی پابندی کے باوجود کرونا وائرس سے بچاو کے تمام تراحتیاطی تدابیر کے ساتھ مجلس عزا منعقد کئے۔
مجالس عزاء کا انعقاد بحرین کے دارالخلافہ منامہ کے مغربی علاقے المصلاح میں ہوا جہاں پر علمائے کرام اور عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔