دنیاہفتہ کی اہم خبریں

عزاداری یزید اور یزیدی نظام کے خلاف احتجاج ہے: علامہ مسرور عباس

شیعہ نیوز: جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے اہتمام سے وادی کشمیر کے مختلف مقامات سے عزاداری کے جلوس برآمد ہوئے جن میں عزاداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ زینہ کوٹ ٹینگن اور خانقاہ سوختہ نواکدل کے علاوہ گلشن باغ مدین صاحب سے مرکزی جلوس عزاء برآمد ہوا، جس میں عزاداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ علم شریف کا مرکزی جلوس گلشن زہرا ڈونی پورہ جڈیبل میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر عزاداروں کے جم غفیر سے جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے خطاب کرتے ہوئے تحریک کربلا کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کی تحریک دائمی اور لافانی ہے دنیا کی کوئی طاقت اس تحریک کو کچل نہیں سکی ہے۔

مولانا مسرور عباس انصاری نے کہا کہ عزاداری یزید اور یزیدی نظام کے خلاف احتجاج ہے جو امام عالی مقام کے پیروکار گزشتہ چودہ سو سال سے کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے جلوس اور مجلس امام عالی مقام کے آفاقی پیغام کا عام کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانان عالم کو چاہیئے کہ وہ فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اس الٰہی پیغام کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کربلا امت کا عظیم سرمایہ ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو زمانہ کے تقاضوں کے عین مطابق سمجھنے کی کوشش کریں اور اس کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں۔ انہوں نے عزاداری کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کو متنبہ کیا کہ وہ ایسی نازیبا حرکات سے باز آجائیں اور صدیوں پرانی بھائی چارہ کی روایت توڑنے سے پرہیز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button