پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداری اس ملک میں امن و امان اور بقا کی علامت ہے,,علامہ شبیر حسن میثمی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے مسلسل دشوار راستوں سے دن رات ملت جعفریہ کے استحکام، دفاع پاکستان و تحفظ عزا دورہ جات جاری ہیں۔ پنجاب بھر میں مومنین کا شاندار و تاریخی انداز میں اپنے محبوب رہنماء کا استقبال جاری ہے۔ "وفائے عہد کی بے مثال داستان” اس ضمن میں ضلع بھکر میں بنیان مرصوص کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکرٹری جنرل کی آمد پر اہل علاقہ، علماء کرام و تنظیمی رفقاء نے وطن عزیز پاکستان کے پرچم کے سائے تلے بھرپور شاندار استقبال کیا۔ سیکرٹری جنرل نے مختلف امور بالخصوص مقامی حالات پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے، اس پر ہم اپنی جان بھی قربان کر دینگے۔ دنیا ہماری پاک افواج کی ایمانی قوت کا عملی مظاہرہ دیکھ چکی ہے، اللہ پاک ہماری سرزمین کی حفاظت فرمائے آمین۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ہمارا شرعی فریضہ ہے، اس کے خلاف کوئی بھی چیز قابل برداشت نہیں۔ عزاداری اس ملک میں امن و امان اور بقا کی علامت ہے، لہذا اس محرم الحرام 1447ھ کو بھرپور انداز میں منائیں اور عزاداری کے پیغام کو عام کریں، اللہ تعالٰی آپکا حامی و ناصر ہو والسلام۔ کانفرنس سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ نے بھی مفصل خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو و دیگر رفقاء بھی ہمراہ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button