مشرق وسطی

سعودی عرب میں حکومتی پابندیوں کے باوجود عزاداری و جلوس عزاء برآمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب میں عزاداران سید الشہداء نے عاشورا کے دن امام حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا اصحاب کا سوگ منایا۔

اگرچہ اس ملک میں آل سعود حکومت نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور وہ احتجاج کی آواز کو دبا رہے ہیں ، لیکن عاشور کے دن ان تمام چیزوں سے قطع نظر، امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں اور عقیدت مندوں نے جلوسہائے عزا اور مجالس میں شرکت کی۔

  سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے اطلاع دی کہ شہر قطیف کے عوام نے صحت عامہ کے اصول و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا سوگ منایا اور روز عاشورا کے پروگرامز میں پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔

-تسنیم نیوز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button