پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان میں ماہ صفرکے آخری ایام کی عزاداری

شیعہ نیوز: پاکستان میں شیعہ مسلمانوں اور پیروان اہل بیت اطہارعلیہم السلام نے ماہ صفر کے آخری ایام میں رسول اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ، نواسہ رسول حضرت امام حسن اور فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہما السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا برپا کیں اور ماتمی دستے برآمد کئے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور پشاور، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت پاکستان کے سبھی شہروں اور قریوں میں ماہ صفر کے آخری ایام کی عزاداری روایتی جوش وجذبے کے ساتھ جاری ہے۔

اٹھائیس صفر کو برصغیر میں میں رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت اور نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت پر مجالس عزا کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور رسول اور نواسہ رسول کے تابوت برآمد ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے غزہ جنگ کےلئے بھاری قیمت چکائی ہے، صہیونی جنگی کابینہ

اسی کے ساتھ انتس اورتیس صفر کو فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا منعقد ہوتی ہیں اور آپ کا تابوت برآمد ہوتا ہے۔

البتہ پاکستان اور ہندوستان میں عزاداری کا سلسلہ آٹھ ربیع الاول، یوم شہادت فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام تک جاری رہتا ہے۔

اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کے رہائشی کامپلیکس کی مسجد میں بھی ماہ صفر کے آخری ایام کی مناسبت سے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ، دیگر سفارتکار اور سفارت خانے نیز اس سے وابستہ اداروں کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button