پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کرونا وائرس، کلیئرنس کے باوجود زائرین کو سکھر منتقل کرنا ظلم ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ ناظرعباس تقوی نے کہاکہ جن زائرین کو پندرہ دن سے تافتان بارڈر پر روکا ہوا ہے اُن کے ٹیسٹ کلیئر ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ کے اعلان پر اُن زائرین کو سکھر شفٹ کیا جارہا ہے۔

کرونا وائرس کے حوالے سے حکومت سندھ نے جو اقدامات کئے ہیں اُس حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، جس وجہ سے عوام میں بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے اور یہ لاوا کسی بھی دن پھٹ سکتا ہے، ان خیالات کا اظہارشیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظرعباس تقوی نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے اس اعلان سے عوام میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے، اس حساس مسئلے میں ہم حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہیں لیکن حکومت اپنا پروگرام واضح کرے اور ہمیں اعتماد میں لیں تاکہ کرونا وائرس کے مسئلے پر عوام کو اعتماد میں لیا جائے اور علماء کرام عوام کو آگاہی دیں، بصورت دیگر ہم سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دینے کا حق رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button