رانا ثناءاللہ کے دوست، معاویہ اعظم کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حکومت پنجاب نےرانا ثناءاللہ کے دوست اور کالعدم سپاہ صحابہ/راہ حق پارٹی کے رہنما معاویہ اعظم کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم جاری کردیا۔
پنجاب حکومت نے شورٹی بانڈ جمع کروانے پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے قریبی دوست ، کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
معاویہ اعظم اسلام دشمن و ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کا اہم رہنما اور ملک بھر میں فرقہ واریت پھیلانے کا اہم کردار ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں وزیرداخلہ کا دورہ عراق، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی قائدین بھی ہمراہ
یاد رہے یہ وہی کالعدم سپاہ صحابہ ہے جس نے سعودی ریالوں اور امریکی ڈالروں کی خاطر ملک کے لاکھوں باشندوں کا قتل عام کیا اور پنجاب میں خاص کر اس وقت کے وزیر داخلہ رانا ژناءاللہ کی آشیرباد انہیں حاصل تھی۔
واضح رہے کہ رانا ثناءاللہ نے اس سے قبل کالعدم ملک دشمن تکفیری جماعتوں کی ریلیوں میں بھی علی الاعلان شرکت کی ہے۔