Uncategorized

اسرائیل کے جھنڈے، نشان اور قومی ترانے پر پابندی نافذ، موئے ٹائی مارشل آرٹس فیڈریشن

شیعہ نیوز: موئے ٹائی مارشل آرٹس کے عالمی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بعد اس فیڈریشن کے تحت ہونے والے مقابلوں میں غاصب اسرائیلی حکومت کے ہر طرح کے نشان کے استعمال پر پابندی نافذ کی جاتی ہے۔

صیہونی حکومت کے ہاتھوں موئے ٹائی کے فلسطینی کھلاڑی عمار الحمائل کی شہادت کے بعد، موئے ٹائی کی فیڈریشن IFMA نے صیہونی حکومت کے کھلاڑیوں کے سلسلے میں اپنے قوانین میں تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہندوستان کے خلاف ٹرمپ کے نئے اقدامات، مودی حکومت کے لئے نئے مسائل

آئی ایف ایم اے کے سربراہ ساکچائی تاپسووان نے اعلان کیا ہے کہ جب ایک بچہ جو امن کا سفیر بھی تھا اس طرح قتل کیا جاتا ہے تو پھر خاموشی جائز نہیں رہ جاتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک ٹریجیڈی اور افسوسناک واقعہ نہیں بلکہ عمل کرنے کا اعلان عام ہے۔

موئے تائی فیڈریشن کے سربراہ نے کہا کہ جب بے گناہ انسان جنگوں کی قیمت ادا کرتے ہوں تو پھر ہم صرف تماشہ بین بنے بیٹھے نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اب کے بعد موئے تائی فیڈریشن کے فیصلے کے مطابق، آئی ایف ایم اے کے تحت ہونے والے کسی بھی مقابلے میں اسرائیلی حکومت کے جھنڈے یا نشان کے استعمال اور قومی ترانہ بجانے کی اجازت نہیں ہوگی اور صیہونی حکومت کے کھلاڑیوں کو عالمی مقابلوں میں بغیر جھنڈے اور نشان کے شرکت کرنا ہوگی۔

آئی ایف ایم اے کے سربراہ ساکچائی تاپسووان نے اعلان کیا ہے کہ موئے تائی کی فیڈریشن کے فیصلے کے مطابق اگلی اطلاع تک کوئی بھی مقابلہ مقبوضہ سرزمینوں میں منعقد نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ موئے ٹائی کے نوجوان فلسطینی کھلاڑی عمار الحمائل نے گزشتہ دنوں غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں جام شہادت نوش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button