پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مئیر کراچی کی نااہلی کے سبب کراچی کے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں،علامہ مبشرحسن

شیعہ نیوز : مئیر کراچی کی نااہلی کے باعث کراچی میں ملیریا ، ڈینگی اور چکن گونیا جیسے امراض وباء کی صورت اختیار کر چکے ہیں ۔ حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں صفائی اور اسپرے مہم پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ مئیر کراچی کی نااہلی کے سبب کراچی کے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں ۔ صوبائی حکومت فوری طور پر کراچی میں مچھر مار اسپرے مہم کا آغازکرے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن نے ڈویژنل کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ شہر کراچی میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، سندھ حکومت صوبے میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی دعویدار ہے لیکن ضلعی و تحصیل سطح پر وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آتے ۔ میئر کراچی فقط لفاظی کے ذریعے شہر کی خدمت کے دعوے دار ہیں،ان سے بلدیہ عظمیٰ کے امور بحسن وخوبی انجام دیئے نہیں جارہے دوسرے جانب انہیں مختلف ذمہ داریاں تفویض کی جارہی ہیں، چند روز کی بارش نے پیپلزپارٹی کی گڈگورننس کا پول کھول کررکھ دیا ہے۔ شہر کی سڑکیں اور گلیاں محلے تباہ وبرباد ہوچکے ہیں۔

تین دہائیوں سے حکمران ٹھیکداروں کے ساتھ مل کر کمیشن کے حصول کی خاطر ناقص مٹیریل کا استعمال کرکے عوام کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔ اربوں روپے کے فنڈز سے بننے والی سڑکیں اور گلیاں ایک ہی بارش میں بہہ گئیں۔ شہر کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے۔ حکمرانوں میں اگر ذرا برابر بھی شرم وحیاء باقی ہے تو عوام کو ان کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button