پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی شہادت، تکفیری و ناصبی شدت پسندوں کا قابل افسوس رویہ ،مفتی گلزار نعیمی بھی چپ نہ رہ سکے

مقدس سرزمینوں پر بت خانے بنائے جارہے ہیں رقص و سرود کی محافل گرمائی جارہی ہیں اس پر کوئی نہیں بولتا۔

شیعہ نیوز: ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی شہادت، تکفیری و ناصبی شدت پسندوں کا قابل افسوس رویہ ،مفتی گلزار نعیمی بھی چپ نہ رہ سکے، انہوںنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کل جب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب سید ابراہیم رئیسی کی شھادت کی خبر آئی ہےاس وقت سے فساد فی سبیل اللہ پھیلانے والے بدبخت سید ابرائیم رئیسی کی ذات پر تنقید تنقیص اور گستاخی کے تیر برسا رہے ئیں کہ الامان الحفیظ۔

اگر رتی بھر بھی ایمان ہو اور شرم و حیا ہو تو اس دنیا سے جانے والے لوگوں کے حق میں دعائے مغفرت کی جاتی ہے نہ کہ جہنم کے سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔اگر جنت کسی کے باپ کی جاگیر ہے تو وہ بے شک اس میں کسی کو داخل نہ ہونے دے ۔اگر یہ رب العزت کی ملکیت ہے اور یقینا وہی اسکا مالک ہے تو یہ اسی کاُاختیار ہے جسے جنت عطا کرے اور جسے جہنم میں ڈالے۔دوسروں کو جہنمی کہنے والے اپنی فکر کریں یہ عین ممکن ہے جن کو جہنمی کہا جار ہا ہے وہ تو خلد برین کا اعزاز حاصل کر لیں اور یہ بدبخت جہنم کی مہیب آگ کا سامنا کریں اور اسفل السافلین میں پھینک دیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی وفدکے ہمراہ ایرانی سفیر سے ملاقات صدر ابراھیم رئیسی ورفقاء کی شہادت اظہار تعزیت

مقدس سرزمینوں پر بت خانے بنائے جارہے ہیں رقص و سرود کی محافل گرمائی جارہی ہیں اس پر کوئی نہیں بولتا۔جو چیز امت کی شیرازہ بندی کو بکھیرے والے موضوعات ہیں ان پر ایسے بد بخت لوگ دریدہ دہنی کرتے ہیں۔میں پوچھنا چاہتا تم لوگ امریکہ کے نمک خوار ہو یا بھارت کے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button