پاکستانی شیعہ خبریں

مفتی جعفر حسینؒ نے ملتِ پاکستان کیلئے گرانقدر اثاثہ چھوڑا. علامہ جواد نقوی

شیعہ نیوز:قائد ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین مرحوم کی 37 ویں برسی کی مناسبت سے جامعہ جعفریہ گوجرانوالہ میں مجلس ترحیم کا انعقاد ہوا۔ مجلس ترحیم سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ علماء دین کی سرحدوں کے محافظ ہیں اور مفتی جعفر حسین مرحوم اس مورچہ کے تنہاء مجاہد تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کردار کے لحاظ سے پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں مفتی جعفر حسین مرحوم جیسے بلند درجہ کے علماء کم ہیں۔ آپ نے سادہ منش، درویش، عالم اور مکمل زاہدانہ زندگی بسر کی، دنیا کی رونقوں سے دور اور بیزار تھے، زمانے کی پیچیدگیوں کے باجود خود کو معاشرے میں نمایاں کیا۔ مفتی جعفر حسین نے نہج البلاغہ، صحیفہ سجادیہ اور امیر المومنین پر گرانقدر اثاثے اردو دان طبقہ اور ملت پاکستان کیلئے چھوڑے۔

علامہ جواد نقوی نے علماء، احادیث، رسولۖ و امام جعفر صادق کی روشنی میں بیان کیا کہ جو علمائے سو شیعہ کو کمزور کرنے میں مگن ہیں، وہ لشکر یزید سے بدتر ہیں۔ ملت تشیع پاکستان معرفت کے لحاظ سے کمزور ہے۔ یزیدی لشکر اور لشکر یزید سے بدتر دشمن اِن کمزور شیعوں پر ٹوٹ پڑے ہیں، ایسے میں علماء کی ذمہ داری کی ہے کہ وہ ان کی کمزوریوں کو دور کریں۔ مذہب کی مضبوطی علماء کی اولین ذمہ داری ہے لیکن محافظ سے مراد دوسرے مذاہب کو روکنا یا فرقہ واریت ہرگز مراد نہیں لیا جا سکتا۔ اگر کوئی آپ کے مذہب پر حملہ نہیں کرتا تو ہمیں بھی کوئی حق حاصل نہیں کہ دوسرے کے مذہب پہ بات کریں۔ علامہ جواد نقوی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ شیخ صدوقؒ سے لیکر امام خمینیؒ تک ماضی کے تمام علمائے کرام نے تشیع کے اعتقادات کو ذمہ داری سے ملت تک پہنچایا۔ دورِ حاضر کے علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئمہ کرام کے فرامین مطابق کمزور کے پشتبان بنیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button