مفتی منیب کے خلاف رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا بڑا اقدام
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مفتی منیب الرحمان کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں ہنگامہ برپا کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔اہلبیت رسولؐ کے قاتل کی وکالت کرنے والا شخص آل رسولؐ کی مملکت میں کس طرح اہم عہدے پر براجمان ہے۔مفتی منیب الرحمان کو رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی سے برطرف کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق یزید ملعون کے وکیل صفائی مفتی منیب الرحمان کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کو رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی سے برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ اہلبیت رسولؐ کے قاتل یزید ملعون کی وکالت کرنے والا شخص کس حیثیت اور کردار سے خود کو مفتی کہلواتا ہے اور وہ کس طرح چیئرمین رویت ہلال کمیٹی بنا بیٹھا ہے ؟
شگفتہ جمانی کا مزید کہنا تھا کہ ایسا شخص کہ جو اہلبیت رسولؐ کی توہین کرے وہ کسی صورت پاکستان میں کسی اہم سرکاری عہدے پر فائض رہنے کا اہل نہیں۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین قائمہ کمیٹی تمام ممبران کمیٹی کی جانب سے متفقہ قرارداد کے پیش نظر مفتی منیب الرحمان کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے اہم عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاریں کریں اور مفتی منیب الرحمان کی جانب سے نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کے قاتل یزید ملعون کی وکالت کرنے پر ان کے خلاف توہین رسالتؐ کا مقدمہ درج کرنے کی بھی سفارش کریں۔