پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک میں بدامنی عروج پر،ایک اور شیعہ سنی وحدت کے داعی دیوبندی عالم دین مفتی منیر شاکر شہید

ایک گریٹ گیم عالمی استعمار اور اس کے مقامی ایجنٹوں نے شروع کردیا ہے جس کا مقصد اپنے ڈرٹی پلان کو پایہ تکمیل تک پہنچانا

شیعہ نیوز : پاکستان میں  بدامنی عروج پر، ایک کے بعد ایک متعدل اہل سنت عالم دین کا قتل روز کا معمول بن گیا،ایک اور شیعہ سنی وحدت کے داعی دیوبندی عالم دین مفتی منیر شاکر بے دردی سے شہید کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وطن عزیز میں اتحاد بین المسلمین اور اہل بیتؑ سے محبت کی بات کرنے والے اہلِ سنت علماء تکفیریوں کے نشانے پر آگئے ہیں۔خیبرپختونخواہ کے نامور عالم دین اور مبلغ مفتی منیر شاکر تکفیری حملے میں شھید کردیئے گئے

ذرائع کے مطابق مفتی منیر شاکر کو پشاور میں ان کے حجرے کی دیوار سے آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے بارودی مواد میں دھماکہ کرکے شہید کیا گیا ہے ۔

مفتی منیر شاکر شیعہ سنی کے درمیان ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی کوشش کی، وہ اہل بیت اطہار ؑ سے بھی بے پناہ عشق کرتے تھے اور حکومت اور ریاستی اداروں کی ناقص اور غیر منصفانہ پالیسیوں پر بھی کھل کر تنقید کرتے تھے۔

پشتون علاقوں میں مذہب کے نام مذہبی طبقات نے اسلام کا ایسا چہرہ پیش کیا جو تنگ نظری پر مبنی ہے۔ مفتی منیر شاکر پشتون علاقوں میں ایک ایسے مفکر کے طور پر سامنے آئے جنہوں نے مذہب کا غلط استعمال کرنے والوں کو آئینہ دیکھایا اور پشتونوں کو اسلام کا وہ عکس دکھانے کی کوشش جو حقیقی ہے۔ بالآخرآج اس آواز کو بھی خاموش کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ماہ مبارک رمضان میں بھی وہابی پیش نماز حرام کاری سے باز نہ آیا، ایک ہی گھر کی بچی اور بچے سے جنسی زیادتی

گذشتہ ایک ماہ میں یہ بیسویں اہلسنت عالم دین ہیں جنہیں امریکی ایجنٹ تکفیری دہشت گردوں نے ملک کے طول و عرض میں شہید کردیا ہے جن میں مولانا سمیع الحق کے فرزند مولانا حامد الحق، سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی، جماعت اسلامی پاکستان کے فعال عالم دین حاجی حمید گل جو اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے معروف شخصیت تھےسمیت دیگر شامل ہیں۔

درحقیقت مفتی منیر شاکر کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، تمام غیور پاکستانی اس بزدلانہ دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، شدت پسند عناصر ان جری اور نڈر مبلغین سے خوفزدہ ہیں جو اتحاد، اخوت اور حق کی شمع روشن کیے ہوئے تھے ۔

اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنا خصوصی رحم وکرم فرمائے، ایک گریٹ گیم عالمی استعمار اور اس کے مقامی ایجنٹوں نے شروع کردیا ہے جس کا مقصد اپنے ڈرٹی پلان کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ، وطن عزیز کو عدم استحکام اور بدامنی کا نشانہ بنایا اور فرقہ وارانہ فسادات کی راہ ہموار کرنا ہے ۔

پروردگار عالم مفتی منیر شاکر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین و عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔  الٰہی آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button