اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مفتی طارق مسعود نے جشن عید میلادالنبیؐ منانے کو بدعت قرار دے ڈالا

شیعہ نیوز: معروف ٹک ٹاک اسٹار مفتی طارق مسعود نے بھی جشن عید میلادالنبیؐ منانے کو بدعت قرار دے ڈالا۔اپنے پیروکاروں سے خطاب کے دوران 12 ربیع الاول کے روز نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کےیوم ولادت باسعادت پر عید وجشن منانے کو خرافات اور خلاف شریعت قرار دےدیا۔

اپنی چھچوری حرکتوں سے دیوبند مکتب فکر میں معروف ٹاک ٹاکر مفتی طارق مسعود نے کہا کہ صحابہ کرام نے نبی کریم ؐ کے یوم ولادت اور یوم شہادت کو نہیں منایا۔کوئی بھی کام جو دین سمجھ کر کیا جائے تو اس کیلئے قرآن و سنت سے ثابت ہونا ضروری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 12ربیع الاول یوم ولادت حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کسی روایتسے ثابت نہیں ہے ۔ نبی کریمؐ پیر کے روز پیدا ہوئے اور وہ اس روز روزہ رکھتے تھے، جس روز روزہ رکھا جائے اس روز عید منانا حرام ہے۔ عید کے دن خوشیاں منائی جاتی ہیں روزہ نہیں رکھا جاتا ہے۔انہوں نے جشن میلادالنبیؐ کی مخالفت کرتے ہوئے مزید کہا کہ رات کے وقت خوشیاں منانا گناہوں کے قریب کرتا ہے، رات کوانسان کے بہکنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں اور ہمارے یہاں میلاد النبی ؐ پرسارا چراغاں ، لائٹنگ ، میوزک کے ساتھ نعت خوانی یہ سب دن کے بجائے رات کو ہوتا ہے ۔ یہ سب اسلام کے مزاج کے خلاف ہے ۔

مفتی طارق مسعود نے کہا کہ اللہ اور رسول ؐ کی اتباء ہی اصل عشق نبی ؐ ہے ، محبت میں جذبات پر قابوپر رکھنا بہت مشکل اور جذبات کے ہاتھوں مغلوب ہوجانا بہت آسان کام ہے لیکن یہ حقیقی محبت کی علامت نہیں ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button