مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

محمد الضیف نے متعدد مرتبہ صیہونیوں کو شکست کا مزہ چکھایا، حزب اللہ

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے القسام کے کمانڈر محمد الضیف کی شہادت پر تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی صیہونیوں کے خلاف جہاد میں گزاری اور مختلف مواقع پر دشمن کو شکست سے دوچار کیا۔

رپورٹ کے مطابق لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف اور ان کے شہداء ساتھیوں کی شہادت پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی صیہونی حکومت کے خلاف جہاد میں گزاری اور بارہا اس کو شکست سے دوچار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس نے مزید 2 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا، غزہ میں القسام بریگیڈ کی طاقت کا مظاہرہ

حزب اللہ نے مقاومتی تنظیموں، فلسطینی عوام اور شہداء کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ان عظیم الشان کمانڈرز پر فخر کرتی ہے جنہوں نے اپنی زندگی کے آخری لمحات تک میدان جہاد میں رہتے ہوئے فلسطینی عوام کی عزت، آزادی اور استقلال کی خاطر اپنی جان قربان کردی۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ محمد الضیف نے اپنی پوری زندگی صیہونی قابض حکومت کے خلاف جنگ میں گزاری اور خاص طور پر طوفان الاقصی آپریشن کے دوران کئی بار دشمن کو شکست دی۔ وہ اس آپریشن کے نمایاں نظریہ ساز رہنماؤں میں سے ایک تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مقاومتی رہنماؤں کی قربانیاں فلسطینی قوم کے عزم و ارادے کو مزید مضبوط کریں گی اور امت مسلمہ کو اس فتح کے قریب لے جائیں گی جس کا اللہ تعالی نے ایمان والوں سے وعدہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button