پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

محمد علی سدپارہ قوم کے عظیم، بہادر اور نڈر سپوت تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک کے نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے اہل خانہ کی طرف سے ان کے انتقال کی تصدیق کی خبر پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سربراہ جلس وحدت مسلمین نے کہا کہ محمد علی سدپارہ قوم کے عظیم، بہادر اور نڈر سپوت تھے جو کوہ پیمائی کی دنیا میں وطن عزیز کے نام کو روشن کرنے کا خواب آنکھوں میں سجائے دیدہ دلیری کے ساتھ کےمنزل کے متلاشی رہے۔اس طرح کی شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ان کے انتقال کی خبر نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔ملک کے کونے کونے میں ابھی تک دعائیں ہو رہی ہیں کہ خدا کرے یہ اطلاع درست نہ ہو۔

یہ خبر بھی پڑھیں مجلس وحدت مسلمین کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی کے حوالے سے محمد علی سدپارہ کی جراتمندانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button