مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

محمد بن سلمان کا دو اہم شہزادوں کو پھانسی دینے کا منصوبہ فاش

شیعہ نیوز : سعودی عرب کے خونخوار اور غدار ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکہ میں نئے صدر جو بائيڈن کے اقتدار میں آنے سے قبل سعودی عرب کے دو ممتاز اور اہم شہزادوں کو پھانسی دینے کا منصوبہ فاش ہوگيا ہے۔

المیادین نے قریبی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خائن اور غدار ولی عہد محمد بن سلمان نے شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور سابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کو پھانسی دینے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

المیادین کے مطابق بین الاقوامی امور کے وکیل محمود رفعت نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دوشہزادوں کو پھانسی دینے کی تیاری کررہا ہے۔ یہ دونوں شہزادے اس وقت قید میں ہیں۔ اور دونوں شہزادے زندہ رہنے کی صورت میں سعودی عرب کی بادشاہت کے دعویدار ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا ولی عہد محمد بن سلمان انھیں راستے سے ہٹانے کی تلاش کررہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button