محمد ضیف بخیریت ہیں اور مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں، اسامہ حمدان
شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہنما اسامہ حمدان نے قابض صہیونی ریاست کی طرف سے جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کو شہید کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الضیف بہ خیریت ہیں اور وہ غزہ میں میدان جنگ میں مجاہدین کی قیادت کر رہے ہیں۔
اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کے لیے نئے اقدامات کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ پچھلے تمام منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ اسرائیل ان کو قبول کر لے گا۔
یہ بھین پڑھیں : یمنی افواج نے امریکی ڈرون مار گرایا
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دن مغربی کنارے میں حیران کن انکشاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارہ دشمن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
حمدان نے الجزیرہ نیٹ کے ساتھ ایک جامع انٹرویو میں مزید کہا کہ امریکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر ان امریکی تجاویز کو قبول کرنے کے لیے حقیقی دباؤ نہیں ڈال رہا ہے حالانکہ حماس نے پہلے ہی ان تجاویز کو منظور کرلیا تھا۔
اسامہ حمدان نے اس بات کی تردید کی کہ حماس اسرائیل سے الگ تھلگ رہ کر امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے میڈیا میں سنا تھا کہ امریکہ کی طرف سے حماس کے ساتھ براہ راست ڈیل کے بارے میں بات ہو رہی ہے لیکن اس وقت تک عملا ایسا کچھ نہیں ہوا۔ امریکیوں نے ہم سے براہ راست رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے ثالثوں کے ذریعے ایسا کوئی پیغام بھیجا ہے۔