
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
محمد زبیر اور عثمان کاکڑکا 2اپریل مسنگ پرسن کے احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان
شیعہ نیوز:جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما اور جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ نے وفد کے ہمراہ کراچی میں سابق گورنر اور رہنما مسلم لیگ نواز محمد زبیر اور رہنما پختو نخواہ ملی پارٹی سینیٹر عثمان کاکڑ سے ملاتیں کیں اور 2اپریل کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی، دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا اور اپنی اور جماعت کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی کروائی ملاقات میں سابق گورنر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔