پاکستانی شیعہ خبریں

محرم الحرام، ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام ایس ایچ اوز کے مساجد کے دورے

شیعہ نیوز:ڈی پی او کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام ایس ایچ اوز نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں نماز جمعہ کے موقع پر مساجد کے دورہ جات کئے اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر علمائے کرام کے توسط سے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں تمام مسلمانوں کے درمیان محبت، اخوت، یگانگت کا پیغام دیا گیا، تاکہ معاشرے میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات پر تمام علمائے کرام نے اپنے خطبہ کے دوران محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں تمام مسلمانوں کو کو آپس میں اتحاد اور اتفاق سے رہنے کا درس دیا اور بتایا کہ واقعہ کربلا دراصل ہمیں محبت، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، جس کے تحت ہم نے آگے بڑھ کر تمام مسلمانوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنی ہے۔

اس موقع پر علمائے کرام نے یہ بھی بتایا کہ امن کے دشمن اور معاشرے میں خلفشار پیدا کرنے والوں سمیت شرپسند عناصر کے خلاف ہم یکجا ہیں، اور ہم ایسے عناصر کا پولیس کے ساتھ ملکر بھرپور مقابلہ کریں گے، علمائے کرام نے اس موقع پر سامعین کو محرم الحرام کو پرامن طریقے سے گزارنے اور ڈیرہ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی اپیل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button