مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

محرم فرائض اور ذمہ داریوں کا مجموعہ ہے: سید حسن نصر اللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بار پھر محرم میں عزاداری سید الشہداء کے موقع پر کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز اور طبی ضابطوں پرعمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے المنار ٹی وی چینل سے اپنے براہ راست خطاب میں محرم اور عزاداری کو شیعوں کے لئے اہم ترین مناسبت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم در حقیقت شیعوں کے لئے بہت سے فرائض اور ذمہ داریوں کا مجموعہ ہے اور دنیا میں خاندان نبی و آل نبی(ص) کے چاہنے والے مختلف انداز میں عزاداری و سوگواری کا اہتمام کرتے ہیں۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے عزاداری کو عام کرنے میں ذرائع ابلاغ کے کردار کو اہم بتایا اور کہا کہ ذرائع ابلاغ کورونا کی محدودیتوں کے پیش نظر عزاداری و سوگواری کے پروگراموں اور مجلسوں کی کوریج پر پہلے سے زیادہ توجہ دیں۔

انہوں نے اظہار غم، شہروں قریوں اور گلی کوچوں کو سیاہ پوش کرنے اور وہاں پرچم عزا لہرانے کو فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے اصحاب باوفا کی سوگواری کا لازمہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور عراق کے عظیم مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی بھی محرم میں عزاداری اور سوگواری کے تمام اجتماعات میں کورونا سے متعلق طبی اصول و ضوابط منجملہ سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی تاکید فرماتے ہوئے اسے ایک شرعی ذمہ داری سے تعبیر کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button