پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

محرم کا چاند نظر آتے ہی عالم سوگوار، یاحسین کی صدائیں بلند

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان، ایران،عراق سمیت دنیا بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا اور ہر طرف یاحسین کی صدائیں بلند ہونے لگی ہیں۔

پاکستان کے سبھی شہروں سے ہمارے نمائندوں نے خبر دی ہے کہ ماہ محرم کا چاند نظر آتے ہی پوراپاکستان سوگوار و عزادار ہو گیا ہے۔ تمام مساجد، امام بارگاہوں اور عزاداری کے مراکز میں فرش عزا اور صف ماتم بچھ گئی ہے۔

ایران کے مقدس شہروں مشہد المقدس اور قم المقدسہ میں ماتمی جلوسوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں سے ذاکرین اور خطبا کی تقریروں کی آوازیں سنائی دینے لگی ہیں۔

کربلائے معلی میں بھی نماز مغرب و عشاء کے بعد سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کے گنبد کا سرخ پرچم تبدیل کر کے سیاہ پرچم نصب کیا جارہا ہے۔ اس دوران عاشقان امام مظلوم کربلا دنیا کے گوشہ وکنار سے بڑی تعداد میں کربلائے معلی میں موجود ہیں۔ ہر طرف ایک ہی آواز کی صدا سنائی دے رہی ہے

’’ لبیک یاحسین ‘‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button